کھیل

عثمان خواجہ نے وی وی ایس لکشمن کا ریکارڈ توڑدیا

عثمان خواجہ سڈنی میں چار یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے چوتھے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے دوسرے دن 54 ناٹ آؤٹ کے اسکور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔

سڈنی: آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے جمعرات کو اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹسٹ کے دوسرے روز سنچری اسکور کی۔ خواجہ نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مسلسل تیسری سنچری بناکر ایک خصوصی کلب میں جگہ بنائی ہے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقہ نے اپنا کپتان تبدیل کردیا
ویڈیو: پہلی ٹیسٹ وکٹ لینے پر ویسٹ انڈین بولر کا منفرد جشن
ہندوستانی ٹیم کا 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے کا نیا ریکارڈ
عثمان خواجہ، سیاہ پٹی پر آئی سی سی کے فیصلہ کو چالینج کریں گے

 عثمان خواجہ سڈنی میں چار یا اس سے زیادہ سنچریاں بنانے والے آسٹریلیا کے چوتھے اور دنیا کے ساتویں بلے باز بن گئے ہیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے دوسرے دن 54 ناٹ آؤٹ کے اسکور کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔ انہوں نے کاگیسو ربادا کی گیند پر دو رنز بناکر اپنی سنچری مکمل کی۔

خواجہ نے 206 گیندوں میں 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ خواجہ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں لگاتار تین سنچریاں بنانے والے چوتھے بلے باز بن گئے۔ سڈنی میں انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں انہوں نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائی تھیں۔

 اس سے قبل سڈنی میں لگاتار 3 سنچریاں بنانے والے تین کھلاڑی ویلی ہیمنڈ اور ڈگ والٹرز اور ہندوستان کے وی وی ایس لکشمن ہیں۔ عثمان خواجہ واحد آسٹریلوی کھلاڑی ہیں جنہوں نے سڈنی میں کم ازکم پانچ اننگز میں 100 سے زیادہ کی اوسط حاصل کی۔

 سڈنی کے اس گراؤنڈ پر والی ہیمنڈ (161.60) اور ہندوستان کے سچن ٹنڈولکر کی (157) کی اوسط ہے۔ خواجہ ساتویں کھلاڑی ہیں جنہوں نے سڈنی گراؤنڈ میں چار یا اس سے زیادہ ٹسٹ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ اس فہرست میں ان کے اوپننگ پارٹنر ڈیوڈ وارنر کا نام بھی شامل ہے۔

 واضح رہے کہ دوسرے دن عثمان خواجہ 195 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ بارش کی وجہ سے اسٹمپ ڈکلیر کردیے گئے۔ آسٹریلیا نے خواجہ کی اننگز کی بنیاد پر دن کا کھیل ختم ہونے تک 131 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 475 رنز بنالیے ہیں۔ میٹ رینشا خواجہ کے ساتھ 5 اسکور کرنے کے بعد کریز پر جم گئے۔