مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کردی جس کے باعث فلسطینی شہری قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

رمله: اسرائیلی فوج نے خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کردی جس کے باعث فلسطینی شہری قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
رفح پر اسرائیلی حملہ، خون کی ہولی کا باعث بن سکتا ہے: ڈبلیو ایچ او

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں تازہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے خان یونس، بوریج پناہ گزین کیمپوں اور غزہ سٹی میں گھروں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیل کی خان یونس میں زمینی کارروائی میں توسیع کے بعد فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مبجور ہوگئے ہیں۔

ادھر رفح میں مزاحمتی گروپس کے حملے میں متعدد اسرائیلی ٹینکوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے ڈرون کی نگرانی کرنے والے ڈرون ڈوم کو نشانہ بنانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

a3w
a3w