مشرق وسطیٰ

اسرائیل کا حماس کے فوجی اڈوں پر حملہ، ایک فوجی ہلاک

اسرائیلی فوج نے حماس سے تعلق رکھنے والے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے، جس میں حماس کا ایک فوجی مارا گیا۔

یروشلم: اسرائیلی فوج نے حماس سے تعلق رکھنے والے فوجی ٹھکانوں پر حملے کئے، جس میں حماس کا ایک فوجی مارا گیا۔

متعلقہ خبریں
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
نتن یاہو کے استعفیٰ تک پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج جاری رہے گا: اسرائیلی مظاہرین
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

آئی ڈی ایف نے ٹیلی گرام پر کہا ’’آئی ڈی ایف نے حماس سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کے ساتھ ہی غزہ پٹی میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی مالی معاونت کے لیے حماس تنظیم کی جانب سے استعمال کئے گئے ایک بینک کو نشانہ بنایا۔

‘‘ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے ہیڈکوارٹر پر بھی حملہ کیا جس میں حماس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔