ایشیاء
بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانہ کے ملازم پر حملہ
بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانہ کے ایک ملازم پر جمعہ کے دن حملہ ہوا۔ اسے بعدازاں دواخانہ میں شریک کرادیا گیا۔ چین کی وزارت ِ خارجہ نے یہ بات بتائی۔

بیجنگ: بیجنگ میں اسرائیلی سفارت خانہ کے ایک ملازم پر جمعہ کے دن حملہ ہوا۔ اسے بعدازاں دواخانہ میں شریک کرادیا گیا۔ چین کی وزارت ِ خارجہ نے یہ بات بتائی۔
چین نے حملہ کی بات فوری قبول نہیں کی۔ یہ واضح نہیں کہ حملہ کیوں ہوا۔ اسرائیل نے اس پر حماس کے حملہ کے بعد چین کی طرف سے جاری بیان پر تنقید کی تھی۔
چینی وزارت ِ خارجہ نے صحافیوں کو جاری بیان میں کہا کہ حملہ سفارت خانہ کے اندر نہیں ہوا۔ ملازم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی اور کسی نے بھی حملہ کی فوری ذمہ داری قبول نہیں کی۔
ملازم کو دواخانہ لے جایا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم ہے۔ وزارت ِ خارجہ نے تفصیل نہیں بتائی۔