مشرق وسطیٰ

اسرائیلی افواج جنوبی غزہ میں حماس کےمراکز کے خلاف سرگرم

اسرائیلی افواج غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں۔ سات دنوں کی جنگ بندی کے بعد جمعہ کے روز سے جاری جنگ کے دوسرے مرحلے میں خان یونس کا محاصرہ منگل کے روز مکمل کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسر نے کیا ہے۔

تل ابیب: اسرائیلی افواج غزہ کے جنوب میں خان یونس شہر کا محاصرہ کر رہی ہیں۔ سات دنوں کی جنگ بندی کے بعد جمعہ کے روز سے جاری جنگ کے دوسرے مرحلے میں خان یونس کا محاصرہ منگل کے روز مکمل کیا گیا ہے۔ اس امر کا اعلان اسرائیلی فوج کے اعلیٰ افسر نے کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فوجی حماس کے سامنے بری طرح ناکام : امریکی انٹلیجنس

چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حیرزی حلیوی نے کہا ہماری افواج اب خان یونس کا محاصرہ کر رہی ہیں۔ یہ علاقہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں ہے۔

اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف نے کہا’ ہم نے شمالی غزہ میں نے حماس کے کئی مضبوط مراکز کو محفوظ کر لیا ہے، اب ہم حماس کے جنوبی غزہ میں مضبوط مراکز کے خلاف سرگرم ہیں۔’

واضح رہے غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کے ہزاروں بموں کی مدد سے زمین پر اسرائیلی کارروائی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ان طیاروں نے شدید بمباری کے علاوہ اور بھی بہت کچھ غزہ میں اپنے فوجیوں کے لیے اتارا ہے۔ منگل کے روز ان جنگی طیاروں نے بھی ایک بار پھر بد ترین بمباری کی ہے۔

العربیہ کے مطابق سینئیر کمانڈر جنرل یرون نے منگل ہی کے روز بتایا کہ زمین پر فوجیں اتارنے کے بعد یہ اسرائیلی جنگ کا یہ انتہائی بھاری دن ہے۔ جنرل یرون فنکل مین اسرائیلی فوج کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ ہیں۔

جنرل یرون فنکل مین نے کہا اسرائیلی افواج جبالیہ میں لڑ رہی تھیں، یہ علاقہ غزہ کے شمال میں ہے۔ ہم غزہ کے مشرقی علاقے شجاعیہ میں لڑ رہے تھے اور اب ہم خان یونس میں لڑائی کر رہے ہیں۔ یہ غزہ کے جنوب میں ہے۔

انہوں نے اپنی اس پیش رفت کا خوشی سے ذکر کرتے ہوئے کہا ‘ ہم جبالیہ کے قلب میں تھے، پھر ہم شجاعیہ کے قلب میں تھے اور اب ہم خان یونس کے قلب میں ہیں۔’