مشرق وسطیٰ

اسرائیلی فورسس نے 6 فلسطینیوں کو شہید کردیا

وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

یروشلم: سرائیلی فورسز نے ریاستی دہشتگردی کے تازہ واقعے میں 6 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں نام نہاد چھاپے کے دوران کم از کم چھ فلسطینیوں کو شہید اور 11 کو زخمی کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا
فلسطین سے جمع ہونے والے ٹیکس فنڈز سے متعلق افسوسناک خبر
غزہ میں اسرائیل کی شدید بمباری, عمارتیں ڈھیر
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
دہشت گردی پر دُہرے معیار کی کوئی گنجائش نہیں، برکس چوٹی کانفرنس سے مودی کا خطاب

وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے دو شدید زخمی ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔ عینی شاہدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک گھر کا محاصرہ کیا اور راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج میں فوجی گاڑیوں کے ایک قافلے اور ہیلی کاپٹر کو شہر میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ گزشتہ ہفتے فلسطینی گاؤں حوارا کے قریب ایک غیر قانونی بستی سے دو بھائیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے والوں میں ایک فلسطینی کا ہاتھ تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا کہ فوجیوں نے اس بندوق بردار کو "ہلاک ” کر دیا ہے جس نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں دو اسرائیلی آباد کاروں کو ہلاک کیا تھا۔

الجزیرہ کی سارہ خیرات نے رام اللہ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام نابلس کے جنوب میں ایک اور پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے ایک اور چھاپہ بھی مارا گیا۔