تلنگانہ

میدک میں ہولی کے جشن کے دوران ایک شخص کو آگ لگادی گئی

جس شخص کو آگ لگادی گئی اُس نے رنگ نہ لگانے کو کہا تھا مگر آخر الذکر نے اسے رنگ لگایا اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ دوسرے شخص نے اس پرکیروسین چھڑک کر آگ لگادی، جس کے سبب وہ شدید جھلس گیا جس کا حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔

سنگاریڈی: ضلع میدک میں رنگ پھینکنے کے بعد ایک شخص کو ایک دوسرے فرد نے آگ لگادی۔ زخمی، ایک ہاسپٹل میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ یہ واقعہ رایگوڈ منڈل کے مرپلی گاؤں میں منگل کے روز اسی وقت پیش آیا جبکہ ہولی کا جشن منایا جارہا تھا اس دوران ان دونوں میں بحث و تکرار ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ہولی سے قبل علی گڑھ کی 2مساجد کو ڈھک دیاگیا
خالدہ ضیاء اسپتال سے ڈسچارج
میدک واقعہ کی ہر زاویہ سے تحقیقات کی جائے، محمود علی کی ہدایت
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
وزیر جوپلی کرشنا راو نے ایک شخص کو اسپتال پہنچایا

جس شخص کو آگ لگادی گئی اُس نے رنگ نہ لگانے کو کہا تھا مگر آخر الذکر نے اسے رنگ لگایا اس مسئلہ پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ دوسرے شخص نے اس پرکیروسین چھڑک کر آگ لگادی، جس کے سبب وہ شدید جھلس گیا جس کا حیدرآباد کے ایک ہاسپٹل میں علاج جاری ہے۔ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

a3w
a3w