غزہ میں 140 سے زیادہ اہداف پر اسرائیلی حملے
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 184 دیگر زخمی ہوئے۔
یروشلم: اسرائیلی دفاعی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 140 سے زیادہ اہداف پر حملے کیے۔
اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 140 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا کہ ان ٹھکانوں میں عسکریت پسندوں کے سیل، فوجی عمارتیں، ٹینک شکن پوزیشن اور دیگر بنیادی ڈھانچے شامل تھے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 184 دیگر زخمی ہوئے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق، اس کی بکتر بند فوجی دستوں نے غزہ شہر میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا، دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنایا اور عمارتوں کو تباہ کیا۔
شمالی غزہ میں، آئی ڈی ایف کی فوج نے مشاہداتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جبکہ بحریہ نے ہتھیاروں کے ایک ڈپو اور حماس کی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔