تلنگانہ
بی آر ایس سربراہ سے وزیر اعظم کی نیک تمنائیں
وزیر اعظم نریندرمودی نے سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤکی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: وزیر اعظم نریندرمودی نے سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندرشیکھرراؤکی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر تبصرہ کرتے ہوئے مودی نے تحریر کیا کہ انہیں یہ معلوم ہواہے کہ سابق چیف منسٹر تلنگانہ زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ ایک افسوسناک خبر ہے۔ ہماری دلی خواہش ہے کہ کے سی آر جلدازجلد صحت یاب ہو جائیں اورعوامی زندگی کے سفر کوجاری رکھیں۔
این ایس ایس کے بموجب مختلف سیاسی قائدین نے کے سی آر کے زخمی ہونے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا۔
دہلی کے چیف منسٹر اروند کیجروال نے کے سی آر کے زخمی ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ کا اظہاکیااور انہوں نے کے چندرشیکھرراؤ کی جلد صحیتابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
بی جے پی قائدین مرلی دھرراؤ اور بنڈی سنجے کمارنے بھی کے سی آر سے ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے جلد صحیتابی کے لئے دعاکی۔