جرائم و حادثات

مریال گوڑہ میں بس الٹ گئی، بعض مسافرین زخمی

پولیس نے معمولی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹراویلس کی بس حیدرآباد سے گنٹور کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے مریال گوڑہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بعض مسافرین معمولی زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے مریال گوڑہ کے آٹونگر کی آدنکی۔نارکٹ پلی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ ٹراویلس کی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس قریب میں ٹہری ہوئی بس کے قریب بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
چلتی ٹرین میں تلوار لہرانے پر دو افراد گرفتار
چین، جیٹ مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب
دبئی۔ ممبئی فلائٹ میں حالت نشے میں گالی گلوج، دو افراد گرفتار

اس حادثہ میں بس کے مسافرین معمولی زخمی ہوگئے تاہم کسی کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے صورتحال کا جائزہ لیا اورمقامی افراد کی مدد سے راحت کام انجام دیتے ہوئے بس کو سیدھا کیا۔

پولیس نے معمولی زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ ٹراویلس کی بس حیدرآباد سے گنٹور کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w