جنوبی بھارت

اسرائیل کی جانب سے شہریوں کے قتل عام کے خلاف قرار دادمنظور، انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد

کیرالا مسلم جماعت اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر کالی کٹ میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔

کالی کٹ: کیرالا مسلم جماعت اور جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر کالی کٹ میں انٹر نیشنل میلاد کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

جس میں مصر، عمان، بحرین، کویت، یو اے ای،سعودی عرب سمیت عالمی ومذہبی رہنماؤں،سفارتی نمائندوں،اسلامی تنظیموں کے سربراہوں،ملی وسماجی شخصیتوں،صحافی اور اہل قلم،دانشوروں،علماومشائخ،مشہور عربی نشیدہ گروپ سمیت ملک بھر سے عاشقان رسول ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں ایک اہم قرارداد منظورکی گئی۔جس میں اسرائیل کی طرف سے شہریوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرارد دیا گیا۔قراردد میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عالمی رہنما قیام امن کے حصول کیلئے متحد ہوجائیں۔اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ لبنان کی سرحد کے پار بھی معصوم شہریوں کا قتل عام شروع کیا ہے۔ سلامتی کونسل اور سربراہان مملکت عام شہریوں کے قتل عام پرروک لگائیں۔بین الاقوامی میلاد کانفرنس کے حاضرین سے اپنے کلیدی خطاب میں شیخ بوبکر احمد نے کہاکہ بین المذہب مکالمے کی اہمیت اور عالمی قیام امن میں عالمی رہنماؤں کا کرداراہم ہوتا ہے۔ انہوں نے سربراہان ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے اسرائیل نواز موقف پر نظر ثانی کریں،اور عالمی ہم آہنگی کے لئے اخلاقی نقطہ کی وکالت کریں۔

a3w
a3w