شمالی بھارت

کانگریس کے برسراقتدار آنے پر 500 روپے میں پکوان گیس سلنڈر کا وعدہ : پرینکاگاندھی

پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کو برسراقتدار لایا گیا تو خواتین کو ماہانہ 1500 روپے دیئے جائیں گے۔ پکوان گیس سلنڈر 500 روپے میں ملے گا۔ 100 یونٹ برقی مفت دی جائے گی۔ پرانی پنشن اسکیم بحال کی جائے گی اور زرعی قرضے معاف کردیئے جائیں گے۔

جبلپور: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن جبلپور میں ایک ریالی کے ساتھ مدھیہ پردیش اسمبلی الیکشن کی مہم کا آغاز کردیا۔ انہوں نے شیوراج سنگھ چوہان حکومت پر کرپشن میں ملوث ہونے اور نوکریاں دینے میں ناکامی کا الزام عائد کیا۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
میں نے حکمت عملی کے تحت لوک سبھا الیکشن نہیں لڑا: پرینکا کا انٹرویو (ویڈیو)
12 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی نے شرمسار کردیا
آخر پاکستان پر بات کیوں ہورہی ہے جب انتخابات ہندوستان میں ہورہے ہیں:پرینکا
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

انہوں نے ویاپم اور راشن کی تقسیم میں مبینہ کرپشن کا حوالہ دیا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی 220 ماہ کی حکومت میں 225 اسکام ہوئے۔

ریاست کی بی جے پی حکومت ہر ماہ نیا اسکام کرتی ہے۔ پرینکا گاندھی وڈرا نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کو برسراقتدار لایا گیا تو خواتین کو ماہانہ 1500 روپے دیئے جائیں گے۔ پکوان گیس سلنڈر 500 روپے میں ملے گا۔ 100 یونٹ برقی مفت دی جائے گی۔ پرانی پنشن اسکیم بحال کی جائے گی اور زرعی قرضے معاف کردیئے جائیں گے۔

گزشتہ 3 سال میں بی جے پی حکومت نے ریاست میں صرف 21 نوکریاں دیں۔ میرے علم میں جب یہ فیگر لایا گیا تو میں نے اپنے دفتر سے 3مرتبہ اسے چیک کیا اور درست پایا۔

پرینکا گاندھی نے کہا کہ چوہان حکومت نے دیوتاؤں کو تک نہیں بخشا۔ وہ 28مئی کو اُجین کے مہاکال لوک کوریڈار میں 6 مورتیوں کو تیز ہواؤں سے پہنچنے والے نقصان کا حوالہ دے رہی تھیں۔ اس راہداری کے مرحلہ اول کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ سال اکتوبر میں کیا تھا۔

مہاکالیشور مندر میں 900 میٹر کی راہداری 856 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے۔ مرحلہ اول کی لاگت 351 کروڑ روپے ہے۔ بی جے پی کے ڈبل انجن سرکار کے نعرہ کا مذاق اڑاتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہم نے ڈبل اور ٹرپل انجن کی کئی حکومتیں دیکھی ہیں لیکن ہماچل اور کرناٹک کے عوام نے الیکشن میں کرارا جواب دے دیا۔

کانگریس کا دامن چھوڑکر بی جے پی قائد بننے والے مرکزی وزیر جیوتر آدتیہ سندھیا پر نام لئے بغیر طنز کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بعض قائدین نے اقتدار کی خاطر پارٹی کی آئیڈیالوجی چھوڑدی۔ قبل ازیں پرینکا گاندھی نے جبپلورپہنچنے کے بعد مدھیہ پردیش کی شہ رگ سمجھی جانے والی دریائے نرمدا کے کنارے پوجا کی۔

مقامی رکن اسمبلی ترون بھانوٹ نے انہیں گنپتی کی مورتی پیش کی۔ جبلپور مہاکوشل علاقہ کا مرکز ہے اور یہاں قبائلیوں کی بڑی آبادی ہے۔ آئی اے این ایس کے بموجب کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کے اسکامس کی فہرست وزیراعظم نریندر مودی کی گالیوں سے زیادہ طویل ہے۔

پرینکا گاندھی وڈرا جبلپورمیں اپنی پارٹی کی زبردست ریالی سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے بی جے پی والوں سے کہا کہ تم نے ہماری حکومت گراکر اقتدار حاصل کیا تھا لیکن گزشتہ 3 سال میں کیا کیا۔ ایک کے بعد ایک اسکام ہوتا گیا اور بے روزگاری بڑھتی چلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اشتہارات اور ہورڈنگس میں جو کہا جارہا ہے اس سے مدھیہ پردیش کی حقیقت یکسر مختلف ہے۔ مجھے پتہ چلا ہے کہ مدھیہ پردیش میں گزشتہ 3 سال میں صرف 21 نوکریاں دی گئیں۔

a3w
a3w