جموں و کشمیر

جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات گزشتہ انتخابات سے مختلف ہوں گے: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امید وار لوگوں کا سب سے زیادہ سپورٹ حاصل کرکے کامیابی درج کریں گے۔

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امید وار لوگوں کا سب سے زیادہ سپورٹ حاصل کرکے کامیابی درج کریں گے۔

متعلقہ خبریں
رمضان میں وادی کشمیر میں مہنگائی کا جن قابوسے باہر
مودی حکومت منفی ٹراویل اڈوائزری کو تبدیل کرنے سے قاصر: عمر عبداللہ
میاں الطاف کو ‘چھپا رستم’ کہنا ان کے ساتھ نا انصافی ہے: عمر عبداللہ
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
کشمیر میں انسداد دہشت گردی قانون کے تحت 3 مکانات کی ضبطی

انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ انتخابات گذشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں مختلف ہیں موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘ہمیں امید ہے کہ 18 ستمبر کو ہونے والی پولنگ میں ہمارے امید واروں کو ووٹوں کا اچھا خاصا حصہ ملے گا اور وہ جیت درج کریں گے’۔

انجینئر رشید کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘اس کی تاریں کہیں اور جڑی ہوئی ہیں اس کو کہیں اور سے نگنل مل رہا ہے جس پر وہ کام کر رہا ہے’۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ اسمبلی چناو کئی لحاظ سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا: ‘یہ پہلے چنائو ہیں جب جموں وکشمیر ایک یونین ٹریٹری ہے اور لداخ ہمارا حصہ نہیں ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پانچ اگست 2019 کے فیصلوں کے بعد جموں وکشمیر میں پونے والے پہلے اسمبلی چنائو ہیں۔

a3w
a3w