مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ، 2 سالہ فلسطینی بچہ شہید
رملہ کے قریب نبی صالح قصبے میں ایک فلسطینی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سالہ محمد ہیثم تمیمی اور اس کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

رملہ: فلسطین میں اسرائیلی فورسز کی بربریت رکنے نام نہیں لے رہی ہے ، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق رملہ کے قریب نبی صالح قصبے میں ایک فلسطینی کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 سالہ محمد ہیثم تمیمی اور اس کے والد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
محمد ہاثیم التمیمی کو یکم جون کو گولی لگی تھی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تور گیا۔
واضح رہے کہ 2023 کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں کم از کم 156 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً نصف ہلاکتیں عام شہری تھیں، جن میں 26 بچے بھی شامل تھے۔