تلنگانہ کیلئے انرجی پالیسی تیار کرنا ضروری: سریدھر بابو
ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی اور صنعتیں ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست کو انرجی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر انفارمیشن وٹکنالوجی اور صنعتیں ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے ریاست کو انرجی پالیسی تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ15 تا 19 جنوری ڈاؤس میں منعقدشدنی ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں ایک وفد شرکت کرے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ کانگریس حکومت بی آر ایس دور میں شروع کی گئی اچھی پالیسیز پر عمل آوری جاری رکھے گی اور جن پالیسیوں میں تبدیلی ضروری ہے اُن میں مناسب تبدیلی کی جائے گی۔
سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں کوئی انرجی پالیسی نہیں ہے اور بغیر اُس پالیسی کے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مشکلات پیش آئے گی۔ اس لئے انرجی پالیسی کی تدوین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کے مفادات پر سمجھوتہ کئے بغیر بڑی سرمایہ کاری حاصل کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی صورتحال سے واقفیت حاصل کرنے کیلئے جلد ہی آئی ٹی کمپنیز کے ساتھ اجلاس طلب کیا جائے گا۔