حیدرآباد
حیدرآباد میں دوسرے دن بھی آئی ٹی کے چھاپے
بتایاجاتا ہے کہ ان دستاویزات کو ضبط بھی کیاگیا ہے۔انکم ٹیکس گوشواروں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں ان چھاپوں کا پتہ چلا ہے۔پلاٹس کی خریدوفروخت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں آئی ٹی کے چھاپے دوسرے دن بھی جاری ہیں۔آئی ٹی حکام مختلف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کے دفاتر کی تلاشی لے رہے ہیں۔یہ تلاشیاں شہر کے 50علاقوں بشمول بنجاراہلز، کوکٹ پلی اور سکندرآباد میں جاری ہیں۔
اس موقع پر آئی ٹی حکام بینکس کی رقمی معاملات سے متعلق اہم دستاویزات کی جانچ کررہے ہیں۔بتایاجاتا ہے کہ ان دستاویزات کو ضبط بھی کیاگیا ہے۔انکم ٹیکس گوشواروں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے نتیجہ میں ان چھاپوں کا پتہ چلا ہے۔پلاٹس کی خریدوفروخت کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔