حیدرآباد
تلنگانہ اور اے پی میں آئی ٹی کے چھاپے
حیدرآباد: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (آئی ٹی) کے عہدیداروں نے ایک مرتبہ پھر حیدرآباد میں چھاپے مارے ہیں۔

حیدرآباد: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (آئی ٹی) کے عہدیداروں نے ایک مرتبہ پھر حیدرآباد میں چھاپے مارے ہیں۔
ریاستی دارالحکومت کے 40مقامات پر منگل کی صبح سے ایک ساتھ یہ چھاپے مارے گئے۔
ٹیکسٹائل کے معروف تاجر کے گھر، دفتر اور دکانوں پر چھاپے مارے گئے۔
تلنگانہ کے علاوہ اے پی کے وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں بھی چھاپے مارے گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار وشاکھاپٹنم کے کئی تاجروں کے گھروں پر چھاپے ماررہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق یہ چھاپے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی اطلاع کی بنیاد پر مارے جا رہے ہیں۔