آندھراپردیش

سنکرانتی کے موقع پر اے پی ایس آر ٹی سی کی آمدنی میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی 6 تاریخ سے صرف 9 دنوں میں 141 کروڑ کی آمدنی کارپوریشن کو ہوئی ہے۔ آر ٹی سی نے اس ماہ کی 6 تا 14 تاریخ روزانہ کی معمول کی بسوں کے علاوہ 3,392 خصوصی بسیں چلائیں۔

حیدرآباد: سنکرانتی تہوار کے موقع پر آندھراپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (اے پی ایس آرٹی سی) کی آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔ آر ٹی سی عہدیداروں نے انکشاف کیا کہ کارپوریشن نے ریکارڈ آمدنی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مہینے کی 6 تاریخ سے صرف 9 دنوں میں 141 کروڑ کی آمدنی کارپوریشن کو ہوئی ہے۔ آر ٹی سی نے اس ماہ کی 6 تا 14 تاریخ روزانہ کی معمول کی بسوں کے علاوہ 3,392 خصوصی بسیں چلائیں۔

یہ بسیں، ریاست کے مختلف حصوں بشمول حیدرآباد، چینئی اور بنگلور کے درمیان چلائی گئیں۔ کارپوریشن کے حکام نے واضح کیا کہ 7 کروڑ 90 لاکھ کی آمدنی صرف خصوصی بسوں کے ذریعہ حاصل ہوئی۔

گزشتہ سال سنکرانتی سیزن کی جملہ آمدنی 107 کروڑ روپے تھی۔ کارپوریشن نے خاندان کے پانچ افراد کے ٹکٹس کی بکنگ پر 5 فیصد رعایت کی پیشکش کرکے مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کیا، جس میں واپسی کے سفر پر 10 فیصد رعایت بھی شامل ہے۔

آر ٹی سی حکام نے بتایا کہ ہجوم کے پیش نظر اس ماہ کی 18 تاریخ تک خصوصی بسیں چلائی جائیں گی اور اس سے کارپوریشن کی آمدنی میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔