تلنگانہ

تلنگانہ کی تشکیل کیلئے منموہن سنگھ اور سونیاگاندھی کو قائل کروانے میں جے پال ریڈی کا اہم رول:راج گوپال ریڈی

تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی نے اُس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو تلنگانہ کی تشکیل کے لیے قائل کرنے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرعمارات وشوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا ہے کہ سابق مرکزی وزیر ایس جے پال ریڈی نے اُس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کو تلنگانہ کی تشکیل کے لیے قائل کرنے میں کلیدی رول ادا کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جمہوریت کیلئے منموہن سنگھ کی خدمات قابل قدر۔ راجیہ سبھا ارکان کی وداعی تقریب
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

وینکٹ ریڈی نے شہرحیدرآباد کی نیکلس روڈ پر جے پال ریڈی کی سمادھی پہنچ کر ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پھول نچھاور کیا اور ان کوخراج پیش کیا۔

انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جے پال ریڈی ہمیشہ کہاکرتے تھے کہ تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آئے گی۔انہوں نے تلنگانہ کی تشکیل کے لئے دباوبنانے خودکشی نہ کرنے کی بھی تلنگانہ کے نوجوانوں سے اپیل کی تھی۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی یقین دلایاتھا کہ حیدرآباد مرکز کے زیر انتظام علاقہ نہیں رہے گا۔جے پال ریڈی نے اپنی سیاسی زندگی میں کبھی اپوزیشن کی طرف انگلی نہیں اٹھائی۔