یوروپ

برطانوی شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی دوسری بار تاج پوشی

برطانیہ کا شاہی تخت سنبھالنے والے 73 سالہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی باضابطہ تاجپوشی رواں سال مئی میں برطانیہ میں ہوچکی ہے تاہم اسکاٹ لینڈ میں ایک قدیم روایت کو دہراتے ہوئے دوبارہ تاجپوشی کی گئی ہے۔

لندن: برطانوی شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا پارکر کی دوسری بار تاجپوشی کی گئی ہے اسکاٹ لینڈ میں برطانوی شہنشاہ کو تاج پہنایا گیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی پبلک اسکول کو دوسری بار بم کی دھمکی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے بعد برطانیہ کا شاہی تخت سنبھالنے والے 73 سالہ شاہ چارلس سوم اور ان کی اہلیہ ملکہ کمیلا کی باضابطہ تاجپوشی رواں سال مئی میں برطانیہ میں ہوچکی ہے تاہم اسکاٹ لینڈ میں ایک قدیم روایت کو دہراتے ہوئے دوبارہ تاجپوشی کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ایڈنبرا کے سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شاہ چارلس کو تاج پہنایا گیا اور سنہری چھڑی اور دیگر تاریخی اشیا پیش کی گئیں۔

 اس تقریب میں شاہ چارلس کے بڑے صاحبزادے اور ولی عہد شہزادہ ولیم، ان کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن اور شاہی خاندان کے علاوہ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تاج پوشی کے بعد شاہ برطانیہ کو ایڈنبرا کے قلعے میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور رائل ایئر فورس نے فلائی فاسٹ کا مظاہرہ کیا۔ شاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں تاج پوشی کی شاندار تقریب میں لایا گیا تھا۔ شاہی خاندان کے چاہنے والوں کا اپنی محبوب شخصیات کو دیکھنے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر سیلاب امڈ آیا۔

واضح رہے کہ 1603 میں دونوں ریاستوں کے انضمام سے قبل ان کی ملکیت دو الگ الگ خاندانوں کے پاس تھی۔ اسی مناسبت سے اسکاٹ لینڈ میں بادشاہ کی تاج پوشی کا اعلان کیا گیا تھا اور یہ قدیم رسم آج تک نبھائی جا رہی ہے۔

a3w
a3w