آندھراپردیش

وشاکھا پٹنم میں پون کلیان کی یاترا پر تحدیدات

ایر پورٹ پر پون کلیان کا خیرمقدم کرنے کیلئے صرف4 افراد کو پاسس جاری کئے گئے۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک بھر کے تمام ایر پورٹ پر پہلے سے ہی تحدیدات عائد کئے جاچکے ہیں۔

وشاکھا پٹنم: اے پی پولیس نے اداکار وسیاست داں پون کلیان کے دورہ وشاکھا پٹنم پر روک لگا دی ہے۔ وہ، جمعرات کی شام سے وراہی یاترا شروع کرنے والے تھے۔ جنا سینا پارٹی کی (جے ایس پی) کو ایرپورٹ سے ہوٹل تک جہاں پون کلیان قیام کریں گے، ریالی نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
بی جے پی اور جنا سینا پارٹی میں اختلافات؟
حلقہ لوک سبھا کا کیناڈا سے جناسینا امیدوار کے نام کا اعلان
66لاکھ استفادہ کنندگان میں وظائف کی تقسیم کا آغاز
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا

 پولیس نے جنا سینا پارٹی کے سربراہ کو پارٹی کے اختیار کردہ راستہ (ایر پورٹ سے) کو استعمال کرنے اجازت نہیں دی ہے۔ پولیس نے انہیں ایر پورٹ روڈ کے ذریعہ متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پون کلیان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ روڈ شوز کا اہتمام نہ کریں اور اپنی گاڑی سے باہر نکل کر عوام کا خیرمقدم نہ کریں۔ وشاکھا پٹنم ایر پورٹ پہنچنے کے بعد جنا سینا پارٹی کے سربراہ سیدھا ہوٹل روانہ ہوئے جہاں وہ قیام کریں گے۔

پولیس نے 5بجے شام تک جگدمبا جنکشن پر انہیں یاترا کی اجازت دی ہے۔ایر پورٹ پر پون کلیان کا خیرمقدم کرنے کیلئے صرف4 افراد کو پاسس جاری کئے گئے۔ جشن آزادی کے سلسلہ میں ملک بھر کے تمام ایر پورٹ پر پہلے سے ہی تحدیدات عائد کئے جاچکے ہیں۔

 پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کیلئے ایر پورٹ کے اطراف سیکوریٹی میں اضافہ کردیا ہے۔ جے ایس پی کے حامیوں اور فلمی اداکار کے مداحوں کو پون کلیان کے خیر مقدم کیلئے ایرپورٹ کے قریب اکھٹا ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 گزشتہ سال اکتوبر میں پون کلیان کے دورہ کے موقع پر پھوٹ پڑے تشدد کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی پولیس کوئی جو کھم مول لینا نہیں چاہتی اس لئے پولیس کی جانب سے وسیع تر صیانتی انتظامات کئے گئے۔

پون کلیان اس بار، وراہی یاترا کے تیسرے مرحلہ کے تحت وشاکھا پٹنم شہر کا دورہ کررہے ہیں۔ پارٹی لیڈر ٹی شیوا کمار نے کہا کہ پون کلیان،19/ اگست تک شہر میں ہی رہیں گے۔ وہ جشن آزادی کے دن15/ اگست کو امراوتی جائیں گے جہاں وہ ترنگا لہرائیں گے۔

ترنگا لہرانے کے بعد پون کلیان، اسی روز بندرگاہی شہر واپس ہوں گے اور اپنی یاترا جاری رکھیں گے۔ فلمی اداکار گاجو واکا میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ مگر جلسہ کی تاریخ کو قطعیت نہیں دی گئی۔ ہوٹل داس پلا میں جنا وانی پروگرام میں بھی وہ شرکت کریں گے جہاں وہ ٹیم کے ارکان کے ساتھ قیام کریں گے۔

a3w
a3w