حیدرآباد

جماعت اسلامی ہند کا "احترام انسانیت” مہم کا اختتامی جلسہ حیدرآباد میں

جماعت اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے "احترام انسانیت" مہم کے اختتامی جلسہ عام کا انعقاد چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں کیا گیا، جس میں حلقہ تلنگانہ کے امیر محمد اظہرالدین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

حیدرآباد: جماعت اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے "احترام انسانیت” مہم کے اختتامی جلسہ عام کا انعقاد چنچل گوڑہ جونیئر کالج گراؤنڈ میں کیا گیا، جس میں حلقہ تلنگانہ کے امیر محمد اظہرالدین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

جلسے میں مولانا محمد حسام الدین ثانی (جعفر پاشاہ) نے بھی حاضرین سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد متین الدین قادری، رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، مولانا احسن الحمومی، خطیب شاہی مسجد باغ عامہ، ڈاکٹر سید اسلام الدین مجاہد، جناب عبد السلام شاہد، کارپوریٹر ایم آئی ایم، اور جناب سید محمد عبدالقادر ناصر سمیت دیگر جماعت اسلامی ہند کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔

شرکاء نے اس موقع پر انسانی احترام، سماجی ہم آہنگی اور معاشرتی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے پیغامات دیے اور عوام میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ یہ جلسہ مہم کے اختتام پر منعقد کیا گیا تاکہ عوامی سطح پر انسانیت اور اخلاقی اقدار کو فروغ دیا جا سکے۔