تلنگانہ
تلنگانہ میں 5 دن تک بارش کا امکان
حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے موسمیاتی مرکز کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ پانچ دنوں کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ نے آج اور کل کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، رنگا ریڈی، حیدرآباد، میڑچل-ملکا جگری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ اور جوگولامبا گدوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔