جرائم و حادثات

پتلون میں چھپاکر لایا گیا سونا شمس آباد ایرپورٹ پر ضبط

حالیہ دنوں کے دوران اس ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے کئی واقعات کو کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کی وجہ سے ناکام بناتے ہوئے زرد دھات کو بڑے پیمانہ پرضبط کیاگیا۔

حیدرآباد: پتلون کی جیب میں چھپاکرلائے گئے سونے کو شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ پر کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے ضبط کرلیا۔یہ مسافر کوویت سے حیدرآباد پہنچا تھا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ: چھ ماہ بعد کنویں سے خاتون کی لاش برآمد
سونے کی اسمگلنگ 3 افراد ایرپورٹ پارکنگ سے گرفتار
سردیوں میں خشک میوہ جات قدرت کا انمول تحفہ: ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری
جمعہ کے خطبے میں جمعیتہ علماء کا تعارف پیش کریں، حافظ پیر شبیر احمد کی اپیل
اردو زبان عالمی سطح پر مقبول، کالج آف لینگویجز ملے پلی میں کامیاب سمینار کا انعقاد

اس کے سامان کی تلاشی کے دوران اس کے پاس سے 40.41لاکھ روپئے مالیت کا 656گرام سوناضبط کیاگیا۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران اس ایرپورٹ پر سونے کی اسمگلنگ کے کئی واقعات کو کسٹم کے عہدیداروں کی چوکسی کی وجہ سے ناکام بناتے ہوئے زرد دھات کو بڑے پیمانہ پرضبط کیاگیا۔