جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کی سرگرمیاں، شمال مشرقی ریاستوں کو الرٹ
مرکزی حکومت اور مختلف سنٹرل انٹلیجنس ایجنسیوں نے شمال مشرقی ریاستوں کو جمعیت المجاہدین کی سرگرمیوں کے تعلق سے چوکس کردیا ہے اور کہاکہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی مذکورہ تنظیم کی سرگرمیوں سے خطرہ کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
گوہاٹی/اگرتلہ (آئی اے این ایس) مرکزی حکومت اور مختلف سنٹرل انٹلیجنس ایجنسیوں نے شمال مشرقی ریاستوں کو جمعیت المجاہدین کی سرگرمیوں کے تعلق سے چوکس کردیا ہے اور کہاکہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی مذکورہ تنظیم کی سرگرمیوں سے خطرہ کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔
مرکزی حکومت اور انٹلیجنس ایجنسیوں نے چوکس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) اور اس کی معاون تنظیموں کے سرگرم ہونے کے امکانات ہیں اس لئے چوکسی اختیار کی جانی چاہئے۔ یہ بات عہدیداروں نے آج یہاں بتائی۔
پولیس کے ایک سرکردہ عہدیدار نے مرکزی ہدایات کی موصولی کے بعد سرحدات پر چوکسی اور احتیاطی اقدمات میں اضافہ کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ تنظیم اور اس کی معاون تنظیموں کی سرگرمیوں کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ پولیس کے عہدیدار نے کہا کہ سرحدی علاقوں پر چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ خصوصاً شمال مشرقی 7ریاستوں میں احتیاطی اقدمات کئے جارہے ہیں۔
بنگلہ دیش کی مذکورہ تنظیم کی جانب سے آسام اور ترپورہ کو نشانہ بنانے کی کوششیں جاتی ہیں تاکہ اپنی سرگرمیوں کو وسعت دی جاسکے۔ عہدیدار نے خبر رساں ادارے آئی اے این ایس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سلسلہ میں چوکسی اختیار کرلی گئی ہے۔ اور مذکورہ تنظیم کے منصوبوں کو ناکام بنادیا جائے گا۔
آسام پولیس نے کہا ہے کہ گذشتہ سال مشتبہ کیڈرس کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق بنگلہ دیش کی دہشت گرد تنظیم انصار اللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) اور القاعدہ سے ہیں۔
ان کیڈرس کو مختلف اضلاع اور آسام کے سرحدی علاقوں سے گرفتار کرلیا گیا ہے یہ بات سرکاری عہدیدار نے بتائی اور کہا کہ اب بھی ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ اس طرح کی تنظیموں کی سرگرمیوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس انسپکٹر‘ انسپکٹر جنرل نئی دہلی میں اس ماہ کے اواخر کے سالانہ اجلاس منعقد کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔