حیدرآباد

جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

یومِ آزادی کی مناسبت سے اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ حلقہ کے تمام مقامات پر پرچم کشائی کے پروگرامز منعقد کیے جائیں، اور جہاں جہاں جمعیت علماء کے تحت یہ پروگرامز ہوں، وہاں تمام ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں حضرت حافظ حاجی خالد صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

حیدرآباد: عنبرپیٹ حلقہ کی جمعیت علماء کا ایک اہم مشاورتی اجلاس حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبرسازی مہم، عظمتِ صحابہؓ و اہل بیت اطہارؓ کے جلسے، اور یومِ آزادی کے حوالے سے اہم اُمور پر غور و خوض کیا گیا اور ٹھوس فیصلے لیے گئے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اجلاس کے آغاز میں اب تک حلقہ میں مکمل ہونے والی ممبرسازی کی تفصیلات ذمہ داران نے پیش کیں۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ حلقہ عنبرپیٹ میں مقرر کردہ 5000 ممبران کے ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ اُن علاقوں اور مساجد کی نشاندہی کی گئی جہاں اب تک ممبرسازی نہیں ہوئی، اور طے پایا کہ جمعہ، اتوار اور عام ایام میں ان مقامات پر مہم کو مکمل کیا جائے گا۔

اس موقع پر عظمتِ صحابہؓ سے متعلق اب تک کی سرگرمیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، حلقہ میں اب تک 15 مرد و خواتین کے الگ الگ جلسے منعقد کیے جا چکے ہیں، جب کہ جمعہ کے مواقع پر تقریباً 25 سے 30 مساجد میں اس عنوان پر بیانات بھی کیے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ان شاء اللہ صفر کے پہلے ہفتے میں حلقہ کی جانب سے عظمتِ صحابہؓ و اہل بیتؓ کا ایک مرکزی اجلاس عام منعقد کیا جائے گا۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے اجلاس میں یہ بات زور دے کر کہی گئی کہ حلقہ کے تمام مقامات پر پرچم کشائی کے پروگرامز منعقد کیے جائیں، اور جہاں جہاں جمعیت علماء کے تحت یہ پروگرامز ہوں، وہاں تمام ذمہ داران کی شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ آخر میں حضرت حافظ حاجی خالد صاحب کی دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

اجلاس میں شریک دیگر اہم ذمہ داران میں شامل تھے: مولانا معزالدین صاحب ندوی، مولانا زکریا فہد قاسمی، محمد انصار انور حسامی، حافظ حمیدالدین صاحب، حافظ خالد صاحب، مولانا رحیم اللہ خان قاسمی، مولانا اظہر احمد حسامی، مولانا نصیرالدین حسامی، جناب رمضان صاحب، مفتی اسحاق قاسمی، مولانا عبدالرحمن زاہد، حافظ عبداللہ صاحب، مفتی صادق قاسمی، مولانا زکریا فہد سعودی، حافظ ارشد، حافظ ابرار، حافظ امیرالدین، سید سلمان، محمد امان اور دیگر احباب۔

یہ اجلاس حلقہ عنبرپیٹ میں جمعیت علماء کی سرگرمیوں کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔