حیدرآباد

جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، اہم تجاویز طئے پائے گئے

ہر علاقے میں سروے کا عمل کیا جائے گا، اور گھروں تک پہنچ کر خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ محلے کے نوجوانوں میں شعور بیداری کی کوشش کی جائے گی۔

حیدرآباد: مسجد لال باغ عنبرپیٹ میں جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس اتوار کے روز بعد نماز عشاء زیرِ صدارت مولانا محمد یعقوب قاسمی، صدر جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز حافظ قاضی محمد عثمان نظامی کی قرات سے اور مولانا زکریا فہد مسعودی کی نعت سے ہوا۔ صدر اجلاس نے تمہیدی گفتگو کرتے ہوئے اجلاس کے مقصد کو پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
اہل باطل ہمیشہ سے پیغام حق کو پہچانے سے روکتے رہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ کے 110 ویں عرس مبارک کے موقع پر جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

مکاتب کے قیام و استحکام کے لیے اقدامات: ہر علاقے میں سروے کا عمل کیا جائے گا، اور گھروں تک پہنچ کر خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ محلے کے نوجوانوں میں شعور بیداری کی کوشش کی جائے گی۔

تنظیمی استحکام: نو منتخب آرگنائزرز و معاون آرگنائزرز کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔ علاقہ کے کارپوریٹر کی بنیاد پر مساجد کی ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں:

  • زون 1: باغ عنبرپیٹ — حافظ عبد اللہ، حافظ عمر، محمد امان، سید سلمان سلمہ کو 10 مساجد کی ذمہ داری۔
  • زون 2: عنبرپیٹ — مولانا رحیم اللہ خان قاسمی، حافظ ادریس، حافظ امتیاز، شیخ خلیل، مولانا زکریا فہد مسعودی، حافظ اظہر محی الدین کو 16 مساجد کی ذمہ داری۔
  • زون 3: نلہ کنٹہ — حافظ خالد، حافظ عبدالقدیر، حافظ عمر کو 10 مساجد کی ذمہ داری۔
  • زون 4: کاچی گوڑہ — مولانا اظہر احمد حسامی، مفتی سلطان، مفتی صادق کو 12 مساجد کی ذمہ داری۔
  • زون 5: گول ناکہ — حافظ محمد حمیدالدین متین، مفتی محمد اسحاق قاسمی، حافظ امیرالدین سلمہ، حافظ فیروز سلمہ کو 8 مساجد کی ذمہ داری۔

مجموعی طور پر حلقہ عنبرپیٹ کی 56 مساجد کی ذمہ داریوں کی تقسیم کی گئی۔

مساجد کے ذمہ داروں سے ملاقات: حلقہ عنبرپیٹ میں ہر کارپوریٹر علاقہ میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے، تاکہ مساجد کے ذمہ داروں سے ملاقات کی جائے اور ان کی ذہن سازی کی جائے۔ اس سلسلے میں 5 مختلف مقامات پر 5 الگ الگ پروگرام جلد منعقد کیے جائیں گے، جس کا وقت اور تاریخ عنقریب فراہم کی جائے گی۔

شرکاء اجلاس: اجلاس میں مولانا سید عباد بن ذکی مظاہری، مولانا محمد یعقوب قاسمی، مولانا معز الدین ندوی، حافظ قاضی عثمان نظامی، حافظ اسماعیل، حافظ محمد حمیدالدین متین، حافظ خالد، مولانا رحیم اللہ خان، حافظ ادریس، حافظ عبداللہ، مفتی اسحاق قاسمی، مولانا عبدالرحمن زاہد، مولانا اظہر احمد حسامی، مولانا زکریا فہد مسعودی، مولانا عبد الرحیم، حافظ خلیل، حافظ عمر، حافظ اظہر محی الدین، حافظ فیروز، حافظ امیرالدین، حافظ عبد القدیر، حافظ اسرائیل، محمد امان، محمد ارشد، اور دیگر ساتھی موجود تھے۔

اختتامیہ: اجلاس کا اختتام سرپرست جمعیتہ علماء حلقہ عنبرپیٹ حضرت مولانا سید عباد بن ذکی مظاہری کی دعا سے ہوا۔