جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے موضع اُودنڈا پور منڈل تانڈور میں “تعلیمِ بالغان و بالغات”کا آغاز
پر دیہات کے کئی نوجوانوں نے دلچسپی اور شوق کا اظہار کرتے ہوئے ضروری دینی مسائل سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
حیدرآباد: جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی جانب سے دیہی وشہری علاقوں میں مکاتب کے قیام کے کوششیں جاری ہیں اسی سلسلے کی ایک کڑی دیہاتوں میں نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد اور خواتین کے لئیے تعلیم بالغان و بالغات کے شروع کرنے کی بھی مہم شروع کی گئی ہے۔
اور دستگیر پیٹ،پدے مول،اللہ پور،آڑکی چرلہ اور اودنڈا پور میں تعلیم بالغان کی فکریں اور کوششیں کی جارہی ہیں کل الحمدللہ موضع اودنڈا پور میں مولانا محمد عبداللہ اظہر قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد نے باقاعدہ بسم اللہ خوانی کرواکر تعلیم بالغان کا آغاز کیا جہاں روزآنہ بعد نماز عشاء نوجوانوں کو مسنون نماز کی عملی مشق،پاکی وطہارت کے مسائل،کاروبار کے مسائل کے علاوہ دیگر ضروری دینی و معاشرتی مسائل کی تعلیم دی جائے گی۔
الحمدللہ اس موقع پر دیہات کے کئی نوجوانوں نے دلچسپی اور شوق کا اظہار کرتے ہوئے ضروری دینی مسائل سیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔