جمعیتہ علماء سے وابستگی ملک وملت کیلئے فائد مند ہے، حکومتی سطح پر جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی مظبوط جماعت ہے:مولانا محمود اسعد مدنی
حضرت مولانا سید مولانا محمود اسعد مدنی مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لیے جمعیۃ علماء سے ہمارا تعلق رسمی نہیں بلکہ حقیقی اور فکری ہونا چاہیئے۔

حیدر آباد: جمعیتہ علماء تلنگانہ کا ششماہی ایک روزہ مشورہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ کی زیر صدارت بمقام : پارک کونٹی فیصل ہوٹل مہدی پٹنم حیدر آباد میں منعقد ہوا۔
قاری محمد یونس علی خان صاحب کی قرآت کلام پاک اور مولانا عنایت اللہ صاحب کی نعت کلام سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔ محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے تمہیدی کلمات میں ریاستی جمعیتہ علماء کی کارگردگی کی رپوٹ پیش فرمائی بعد ازاں آپ نے اپنے خطاب میں کہا ریاستی تلنگانہ گزشتہ ۱۳۰ سالوں سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ کی زیر قیادت تلنگانہ و آندھرا پردیش کے اضلاع منڈل تعلقہ جات میں جمعیۃ علماء کی یونیوں کو مظبوط کیا اور پورے ملک میں ہماری ریاست کو ایک نمایاں ریاست بنا کر پیش کیا ۔
جس کیلئے ہم ریاستی صدر محترم کو داد تحسین پیش کرتے ہیں ۔ حضرت مولانا سید مولانا محمود اسعد مدنی مدظلہ صدر جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خطاب میں کہا کہ جمعیۃ علماء ایک فکری اور نظریاتی جماعت ہے اس لیے جمعیۃ علماء سے ہمارا تعلق رسمی نہیں بلکہ حقیقی اور فکری ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ آج جمعیتہ علماء سے وابستگی ملک وملت کے لئے فائد مند ہے اور حکومتی سطح پر بھی جمعیۃ علماء ہند مسلمانوں کی مظبوط جماعت سمجھی جاتی ہے قوموں کی کامیابی اور ترقی اس وقت حاصل ہوگی جب ہم کام کرینگے ہم کو اب پہلے سے زیادہ کام کرنے ضرورت ہے یہ سب ہمارے ایمان کی کمی کی علامت ہے کہ ہمارے پاس پہلے جیسا ایمان نہیں ہے اور جس نے جمعیتہ علماء کیلئے قربانی دے اللہ تعالی نے اس کو باد عروج دیا اور اللہ تعالی نے اس کو وہاں سے کامیابی دے جس کو دہ سوچ بھی نہیں سکتا ۔
جماعت ملت سے ہے ملت جماعت سے نہیں ہے ملت کیلئے جماعت سے جوڑ کر کام کرنا ضروری ہے اور جمعیہ کے تمام تعمیری پروگراموں کو منڈل تعلقہ جات تک پہونچانے کی کوشش کرنی چاہیے خاص طور پر موجودہ حالات میں ہمیں اپنے اور اپنی نسلوں کے دین و ایمان کے تحفظ نسل نو کو ذہنی وفکری ارتداد سے بچانے، منکرات وفواحش سے پاک صالح معاشرہ کی تشکیل کیلئے ہر شہر ہر گاؤں اور ہر محلے میں منظم مکاتب دینیہ اور جمعیۃ علماء کے شعبہ جات قائم کرنے چاہئیں ۔
حضرت مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے اپنے خلاب میں فرمایا جمعیت علماء سے وابستگی دینی ہی ہونی چاہئے اور جماعت کے تمام کاموں اور تقاضوں کو ہمیں دین سمجھ کر ہی پورا کرنا چاہیے انہوں نے پوری ملک میں جمعیتہ علماء کی جانب سے مکاتب کا جو نظام جاری ہے ہم اپنے نسلوں کے ایمان کا تحفظ مکاتب کے ذریعہ سے کر سکتے ہے اور ہم کو کتب میں تعلیم الاسلام کی تعلیم دینے چاہیے کیونکہ حضرت مفتی سعید صاحب کا قول جس نے تعلیم الاسلام پڑھ لئے اس کا ایمان خطرہ میں نہیں پڑھ سکتا۔
اور انہوں نے جمعیۃ علماء کے تمام شعبہ جات پر مختصر سے روشنی ڈالی ۔ حضرت مولانا عبد القوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے جمعیتہ علماء کی جدید رکنیت سازی اور جمعیۃ علماء کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نو قارغ علماء کرام کو جمعیتہ علماء کے شعبہ جات سے جوڑی رہنا ضروری ہے۔
مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب مدظلہ جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بور تلنگانہ و آندھرا پردیش وصدر جمعیۃ علما ضلع حیدر آباد نے منظم مکاتبہ دینہ قائم کرنے پر زور دیا اور اپنے اپنے اضلاع کو مثالی اضلاع کیسے بنائے اس جانب مؤثر انداز میں رہنمائی فرمائی۔جمعیتہ علماء کے شعبہ جات کا مولانا کا مولانا محمد عمر حی الدین سکریٹری جمعیہ علماء حیدر آباد نے دینی تعلیمی بورڈ پر جمعیت اسٹڈی سینٹر کا مولا نا عبدالرحمن اطہر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد نے اور شعبہ جیم کا ۔
مولانا عبداللہ اظہر صاحب قاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع وقار آباد نے اور تحفظ مدارس کا مفتی محمد یوسف نوید صاحب ص وید صاحب صدر دینی تعلیمی بود جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر نے اصلاح معاشرہ کا مفتی محمد یار صلاح معاشرہ کا مفتی محمد یا سرندیم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع کنتہ گوڑم نے ملت فنڈ کا مفتی محمد صادق حسین صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علما ضلع کریم نگر، تحفظ اوقاف کا مفتی عبد المعز شاعری جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع جگتال جدید ممبر سازی پر قاری محمد یونس علی خان صاحب سکریٹری جمعہ علماء حیدر آباد جمعیت یوتھ کلب کا مفتی عبد اصبور صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ظہیر آباد سالانہ کیلنڈ پر زینٹیشن ریاستی جنرل سکریٹری صاحب نے پر زنٹیشن پیش کیا۔ مولا نا مفتی عبد الملک صاحب لکچر دہلی یو بیٹوسٹی و ذمہ دار اداره فقیه المباحثه جمعیۃ علماء ہند مولا نا عبا نا عبد الستار صاحب خازن جمعیة علماء تلنگانہ نے خطار کانہ نے خطاب کیا۔
مفتی محمد الیاس احمد حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علما ضلع نمل نے جمعیتہ علماء کی اہمیت وافادیت پر خطاب کیا۔ اس اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ریاستی جمعیتہ علماء کی جانب سے ماہ جولائی کی ۵ سے ۲۰ تک جمعیتہ علماء کی جدید ممبر سازی تحفظ مدارس و مساجد ر اور تحفظ اوقاف کے سلسلہ میں تلنگانہ کے تمام اضلاع کا نائبین صدور اور ذمہ داران جمعیہ دورہ کرینگے ۔
اور جولائی کے آخرہ دو جمعہ جمعیۃ علماء کی ممبر سازی کیلئے مقرر کیا گیا ہے علماء آئمہ خطابہ سے درخواست ہے کہ ان دونوں جمعہ میں جمعیتہ علماء کی اہمیت اور ممبر سازی پر خطبہ کو عنوان بنا کر پیش کریں ۔
نیز اس اجلاس کے بعد ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کے مکان پہونچ کرقومی جنرل سکریٹری صاحب اور ان کے رفقا نے خیر سگالی ملاقات کی اور مختلف امور بہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس تین نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست کی صدارت ریاستی صدر محترم حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے فرمائی دوسری نشست کی صدارت حضرت مولانا عبدالقوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ نے فرمائی ۔
تیسری نشست اس کی صدارت حضرت مولانا عبد الستار صاحب قاسمی خازن جمعیتہ علماء تلنگانہ نے فرمائی و حضرت مولانا خواجہ کلیم الدین صاحب اسعدی نائب صدر جمعیة علماء تلنگانہ کی دعا پر اجلاس اختتام پزیز ہوا۔
اس اجلاس میں جمعیۃ علماء تلنگانہ کے (33) اضلاع کے صدور و نظماء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ آخر میں محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے حضرت مولانا سید مولانا محمود اسعد مدنی صاحب مدظلہ مولانا حکیم الدین صاحب مدظلہ ریاستی جمعیۃ علماء کے نائین صدور خازن اور تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا۔