شمالی بھارت

امب سے نئی دہلی جانے والی وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ

ریلوے چوکی اونا کے انچارج مہندر سنگھ نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اونا: ہماچل پردیش کے امب – اندورا سے نئی دہلی جانے والی وندے بھارت ٹرین پر اونا کے بسال علاقے میں سماج دشمن عناصر نے پتھروں سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
ملک ایک مضبوط حکومت کا انتخاب کرے گا، داغدار کا نہیں: کنگنا
چیف منسٹر ریونت ریڈی دہلی روانہ
عرشیہ انجم کی مشتبہ موت : ہماچل پردیش پولیس افسر کی اقلیتی کمیشن پر حاضری
ایم بی بی ایس طالبہ عرشیہ انجم کی مشتبہ موت: تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے تازہ نوٹسوں کی اجرائی

اس حملے میں ٹرین کی چار بوگیوں پر پتھراؤ کیا گیا جس کی وجہ سے دو بوگیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو دیگر بوگیوں پر نشانات رہ گئے۔ تاہم اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

یہ واقعہ ہفتہ کو اس وقت پیش آیا جب وندے بھارت ٹرین اپنے مقررہ وقت پر دوپہر ایک بجے امب-اندورا سے دہلی کے لیے روانہ ہوئی۔ ٹرین بسال پہنچی ہی تھی کہ اچانک پتھراؤ شروع ہو گیا۔

 حملے میں سی-7، سی 10، ای 1، اور ای 2 کوچز کو نشانہ بنایا گیا۔ لوکو پائلٹ نے اس معاملے کی اطلاع فوری طور پر امبالہ ڈویژن کو دی، جس کے بعد ریلوے پروٹیکشن فورس (آرپی ایف) اور اونا ریلوے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کی۔

ریلوے پولیس اور آر پی ایف کی ٹیموں نے دیر شام تک بسال اور اس کے آس پاس کے گاؤں میں مقامی لوگوں سے پوچھ تاچھ کی، لیکن حملہ آوروں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ ریلوے پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے واقعہ کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔

ریلوے چوکی اونا کے انچارج مہندر سنگھ نے بتایا کہ وندے بھارت ٹرین پر پتھراؤ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ وندے بھارت ٹرین ہفتے میں چھ دن چلتی ہے اور اسے ملک کی تیز ترین اور جدید ٹرینوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ واقعے کے باوجود ٹرین کا سفر محفوظ رہا اور مسافر بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا سفر جاری رکھ سکے۔