حیدرآباد

جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں جلسہ ختم بخاری شریف

علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں بخاری شریف کی آخر ی حدیث کا درس اتوار 28 جنوری کو دس بجے دن زیر نگرانی مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ مقرر ہے۔

حیدرآباد: علوم اسلامیہ کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد میں بخاری شریف کی آخر ی حدیث کا درس اتوار 28 جنوری کو دس بجے دن زیر نگرانی مولانا سیدشاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری امیر جامعہ نظامیہ مقرر ہے۔

متعلقہ خبریں
نمائش سوسائٹی تعلیم و ثقافت کے فروغ میں سرگرم، عظیم الشان سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ منعقد
مدرسہ انوارسیفی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد عطائے خلعت و دستاربندی
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
مولانا سیداحمد پاشاہ قادری کا سانحہ ارتحال ملت کے لئے نقصان عظیم; مولانا عرفان اللہ شاہ نوری اور مولانا قاضی اسد ثنائی کا تعزیتی بیان

مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ صدارت کریں گے اور بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیں گے۔ مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ شیخ الادب و نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ خیر مقدمی کلمات ادا کریں گے۔

مولانا ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری رکن جامعہ نظامیہ اسفار امام بخاریؒ و تحصیل حدیث پر خطاب کریں گے۔ تدوین حدیث و امام بخاریؒ کی شان کے عنوان سے مولانا حافظ سید صغیر احمد نقشبندی شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ کا خطاب ہوگا۔

امام بخاریؒ کے فقہی مقام پر مولانا مفتی حافظ سید ضیا الدین نقشبندی شیخ الفقہ و مفتی جامعہ نظامیہ خطاب کریں گے۔ مولانا حافظ میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ ختم بخاری کے موقع پر پڑھی جانے والی مستجاب و مقبول دعائے ختم بخاری پڑھیں گے۔

طلبہ جماعت فاضل سوم قرات، نعت اور اناشید پڑھیں گے۔ جلسہ میں حسب روایت جامعہ نظامیہ کے فارغین‘ علماء کرام اور مشائخ عظام شرکت کریں گے۔