حیدرآباد

جنم بھومی ایکسپریس کے اوقات میں تبدیلی، مکر سنکرانتی کے لئے خصوصی ٹرینوں میں توسیع

ساتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد کے لنگم پلی اور وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی جنم بھومی سوپر فاسٹ ایکسپریس کے سفر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے اوقات کار اگلے سال 15 فروری سے نافذ ہوں گے۔

حیدرآباد: ساتھ سنٹرل ریلوے نے حیدرآباد کے لنگم پلی اور وشاکھاپٹنم کے درمیان چلنے والی جنم بھومی سوپر فاسٹ ایکسپریس کے سفر کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ نئے اوقات کار اگلے سال 15 فروری سے نافذ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا
جدہ میں ہندوستانی قونصل خانے میں 77واں یومِ جمہوریہ شان و شوکت سے منایا گیا
شرفیہ قرأت اکیڈمی کے بارھویں دو روزہ حسن قرأت قرآن کریم مسابقے کا کامیاب اختتام
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،


تبدیلی کے مطابق، ٹرین نمبر 12805 لنگم پلی۔وشاکھاپٹنم ایکسپریس صبح 6.55 بجے لنگم پلی سے روانہ ہوگی اور رات 7.50 بجے وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔


اسی طرح، ٹرین نمبر 12806 وشاکھاپٹنم۔لنگم پلی ایکسپریس وشاکھاپٹنم سے صبح 6.20بجے روانہ ہوگی اور رات 7.15 بجے لنگم پلی پہنچے گی۔


اس کے علاوہ مکر سنکرانتی تہوار کے پیش نظر مختلف اسٹیشنوں کے درمیان چلنے والی ہفتہ وار خصوصی ٹرینوں کی مدت میں توسیع کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

ٹرین نمبر 07041 سکندرآباد۔انکاپلی 4، 11 اور 18 جنوری کو چلے گی جبکہ ٹرین نمبر 07042 انکاپلی۔سکندرآباد 5، 12 اور 19 جنوری کو دستیاب ہوگی۔ اسی طرح حیدرآباد۔گورکھپور خصوصی ٹرین 9، 16 اور 23 جنوری کو چلے گی اور گورکھپور۔حیدرآباد ٹرین(07076) 11، 18 اور 25 جنوری کو روانہ ہوگی۔