مسافروں سے بھرا جاپان ایرلائن طیارہ رن وے پرشعلہ پوش (خوفناک ویڈیو)
ٹوکیو فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ طیارے اور جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے کے درمیان تصادم کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ٹوکیو: ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ پر جاپان ایئرلائن کے طیارہ میں آگ لگ گئی۔ جاپان کی NHK نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکام آگ بجھادی ہے۔ مقامی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ ہنیدا ایئرپورٹ کے رن وے پر شعلوں کی لپیٹ میں ہے۔
ٹوکیو فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ آگ طیارے اور جاپان کوسٹ گارڈ کے طیارے کے درمیان تصادم کی وجہ سے لگی ہو سکتی ہے۔ ساتھ ہی، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کی وزارت نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ جاپان ایئر لائن کی پرواز میں کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی۔ جب طیارے میں آگ لگی تو اس میں 350 افراد سوار تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارے سے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ ایسے میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ فی الحال طیارے میں لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔