کھیل

مرلی وجئے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

ہندوستان کے سابق اوپنر بلے باز مرلی وجے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر بتایاکہ اب وہ غیرملکی لیگز میں قسمت آزمائیں گے۔

چینائی: ہندوستان کے سابق اوپنر بلے باز مرلی وجے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر بتایاکہ اب وہ غیرملکی لیگز میں قسمت آزمائیں گے۔

متعلقہ خبریں
شبنم اسمائیل انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش
روہت شرما کے پاس کریس گیل سے زیادہ چھکے
’میں ریٹائر اور بوڑھا ہوچکا ہوں‘:محمد عامر
ولیمسن نے ڈبل سنچری بناکر ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا
روہت شرما نے بین الاقوامی کرکٹ میں 17000 نز مکمل کرلئے

وجئے نے آخری بار ہندوستان کیلئے دسمبر 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف پرتھ میں ایک بین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔ انہوں نے 61 ٹسٹ، 17 ونڈے اور 9 ٹی ٹوئنٹی میاچس میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔

وجے نے 61 ٹسٹ میں 3982 رنز، 17 ونڈے میں 339 رنز اور 9 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 169 رنز بنائے۔ انہوں نے ٹسٹ میں 12 سنچریاں بنائی تھیں۔ مرلی کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ میں کامیاب رہے۔

انہوں نے 38.28 کی اوسط سے اسکور کیا۔ وجے کا سب سے زیادہ اسکور 167 رنز تھا۔ انہوں نے ٹسٹ میں 15 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ وہ ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں ٹسٹ جیسی کامیابی حاصل نہیں کرسکے۔ مرلی وجے نے کہاکہ آج بیحد شکرگزار اور عاجزی کے ساتھ میں تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔

میرا 2002-2018 کا سفر میری زندگی کے سب سے شاندار برسوں میں سے ایک رہاہے کیونکہ یہ کھیل کے اعلیٰ ترین سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز تھا۔ میں بی سی سی آئی، ٹاملناڈو کرکٹ اسوسی ایشن (ٹی این سی اے) اور چینائی سوپر کنگز کی طرف سے مجھے دیے گئے مواقع کیلئے شکر گزار ہوں۔