ٹی20 ورلڈ کپ میں عمان کی باگ ڈور جسوندر سنگھ کے ہاتھ
نے والے ایڈیشن میں عمان کو گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے

مسقط : جسوندر سنگھ ہندوستان اور سری لنکا میں منعقد ہونے والے آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے عمان کی 15 رکنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔جسوندر سنگھ کے ساتھ وِنایک شکلا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
عمان آئی سی سی کے ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنی چوتھی شرکت میں مضبوط کارکردگی کے ساتھ اپنی موجودگی درج کرانے کی کوشش کرے گا۔آنے والے ایڈیشن میں عمان کو گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔عمان نے آئی سی سی ایشیا-ای اے پی کوالیفائر کے ذریعے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جہاں ٹیم نیپال کے بعد دوسرے نمبر پر رہی۔
آئی سی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق، عمانی ٹیم 9 فروری کو کولمبو میں زمبابوے کے خلاف اپنے مہم کا آغاز کرے گی۔
عمانی ٹیم: کے کھلاری
جسوندر سنگھ (کپتان)، ونایک شکلا (نائب کپتان)، محمد ندیم، شکیل احمد، حماد مرزا، وسیم علی، کرن سوناولے، شاہ فیصل، ندیم خان، سفیان محمود، جے اوڈیڈرا، شفیق جان، آشیش اوڈیڈرا، جیتن رامانندی اور ، حسنن علی شاہ