یوروپ

ترکیہ انتخابات کے حوالے سے صدر اردوان کا خصوصی ٹویٹ

14 مئی کے انتخابات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اپنی جوانی کے دور سے ہی فعال سیاست کی دوڑ میں ہیں اور ہمیشہ قوم کی نظروں کے سامنے رہے ہیں۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ انہوں نے ملک کو 21 سال پہلے کے مقابلے میں ایک آزاد، زیادہ خوشحال، زیادہ پرامن اور معاشی طور پر مضبوط حیثیت دلائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں جوانی کے ایام سے ہی فعال سیاست کر تے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہوں۔

متعلقہ خبریں
اظہرالدین، وہ مایہ ناز کھلاڑی جو کسی تعارف کا محتاج نہیں
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
ترک شہریوں کو محفوظ اور جدید عمارتیں بناکر دینے کا عزم:اردغان

14 مئی کے انتخابات کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ اپنی جوانی کے دور سے ہی فعال سیاست کی دوڑ میں ہیں اور ہمیشہ قوم کی نظروں کے سامنے رہے ہیں۔

14 مئی کے انتخابات کے حوالے سے ٹوئٹر پر”پیاری قوم” کے عنوان سے اپنی پوسٹ میں صدر ایردوان نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی جوانی کے ایام سے ہی فعال سیاست کر تے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انہوں نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں ہمیشہ جمہوریت اور قومی ارادے کا دفاع کیا ہے، ایردوان نے کہا، "ہم نے تمام 85 ملین عوام سے (اپنے دور حکومت میں) بغلگیر ہوئے ہیں، ہم نے کسی کو پس پشت نہیں ڈالا۔ ہم نے کسی بھی شہری کے طرز زندگی یا رہن سہن میں مداخلت نہیں کی۔ ہم نے اپنے معاشرے کے تمام طبقات کے حقوق اور آزادی کے حلقوں کو وسعت دی ہے ۔”

انہوں نے بتایا کہ ہم نے شہریوں کے ناک میں دم کرنے والی دہشت گرد تنظیم کے برخلاف کامیاب آپریشنز کیے ہیں، اپنے وطن کو 21 سال قبل کے مقابلے میں کہیں زیادہ آزاد، خوشحال، زیادہ پر امن اور معاشی طور پر کہیں زیادہ مضبوط بنایا ہے۔ انشااللہ 14 مئی کے بعد بھی ہم ترکیہ بھر کے لیے انس و محبت کے ساتھ خدمات فراہم کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔

a3w
a3w