سوشیل میڈیاشمالی بھارت

شہروں کو کربلا بنادینے جنتادل یو قائد غلام رسول کا انتباہ

جنتادل یو (جے ڈی یو)قائد اور سابق رکن پارلیمنٹ غلام رسول نے ہزاری باغ میں اشتعال انگیز تقریر میں خبردار کیا کہ اگر کسی نے پیغمبر اسلامؐ پر انگلی اٹھائی تو وہ شہروں کو کربلا بنادیں گے۔

رانچی: جنتادل یو (جے ڈی یو)قائد اور سابق رکن پارلیمنٹ غلام رسول نے ہزاری باغ میں اشتعال انگیز تقریر میں خبردار کیا کہ اگر کسی نے پیغمبر اسلامؐ پر انگلی اٹھائی تو وہ شہروں کو کربلا بنادیں گے۔

متعلقہ خبریں
سعودی عرب میں آتش بازی کے سامان کی تیاری اور کاروبار جرم
پاکستان دیوالیہ ہوجائے گا عمران خان کا انتباہ

انہوں نے بی جے پی کی سابق ترجمان نپور شرما کے بظاہر حوالہ سے یہ بات کہی۔

ادارہ شرعیہ نامی تنظیم نے جمعرات کے دن کربلا میدان میں اصلاح معاشرہ کنونشن منعقد کیا تھا جہاں غلام رسول نے ہزاروں کے مجمع سے خطاب کیا جو اُن کی تقریر سن کر نعرے بلند کررہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ”سیکولر“ ہونے کا دعویٰ کرنے والی جماعتوں کے کسی بھی قائد نے نپور شرما کے بیان کی مذمت نہیں کی۔

غلام رسول نے کہا کہ ہم اپنے پیغمبر ؐ پر سوال اٹھاتی کوئی بھی چیز برداشت نہیں کریں گے۔ جنتادل یو قائد نے اپنی تقریر میں مطالبہ کیا کہ دلتوں کی طرح مسلمانوں کے لئے سیفٹی ایکٹ بنایا جائے۔

حکومت ِجھارکھنڈ کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رانچی کی سڑکوں پر مسلم بچوں کو گولیاں ماری جارہی ہیں جبکہ مسلم فرقہ نے اس حکومت کو ووٹ دیا تھا۔

a3w
a3w