حیدرآباد

دن دہاڑے ڈکیتی، پولیس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ساتوں ملزمان موٹر سائیکلوں پر آئے اور ڈکیتی کے بعد بائیک پر ہی فرار ہو گئے۔ اس دوران تقریباً 10 کلو چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان نے ان اشیاء کو سونا سمجھ کر چوری کیا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ صرف کوٹنگ کری ہوئی چاندی تھی ۔

حیدرآباد: چندانگر کے مشہور خزانہ جیولری شو روم میں دن دہاڑے کی گئی ڈکیتی کے ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ مادی پور کے ڈی سی پی وِنییتھ نے میڈیا کو اس واردات کی تفصیلات بتائیں۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی میں ملوث تمام ملزمان کا تعلق بہار سے ہے۔ یہ ملزمان گزشتہ دو برسوں سے حیدرآباد میں مزدوری کا کام کر رہے تھے، لیکن آسان طریقہ سے پیسہ کمانے کی نیت سے جرائم کی راہ اختیار کر لی۔ واردات سے قبل انہوں نے بیس دن تک خزانہ جیولری شوروم کی ریکی کی اور پھر واردات کو انجام دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ساتوں ملزمین موٹر سائیکلوں پر آئے اور ڈکیتی کے بعد بائیک پر ہی فرار ہو گئے۔ اس دوران تقریباً 10 کلو چاندی کے زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر لے گئے۔ ملزمان نے ان اشیاء کو سونا سمجھ کر چوری کیا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ صرف کوٹنگ کری ہوئی چاندی تھی ۔

ڈی سی پی وِنییتھ نے مزید بتایا کہ یہ بہاری گینگ کا حیدرآباد میں پہلا بڑا جرم ہے، اس سے قبل یہ لوگ کولکتہ، بہار اور کرناٹک میں بھی ایسی ہی ڈکیتیوں میں ملوث رہے ہیں۔