شمالی بھارت

جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر مانس سنہا بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل

جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر مانس سنہا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔

رانچی: جھارکھنڈ پردیش کانگریس کے ورکنگ صدر مانس سنہا نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور آج یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
بی جے پی کی جیت کے سلسلہ پر روک لگانا ضروری:بدر الدین اجمل
جی ایچ ایم سی کا اگلا میئر بی جے پی کا ہوگا: بنڈی سنجے

مسٹر سنہا نے بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ورکنگ صدر رویندر رائے اور آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سرما کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔

بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد مسٹر سنہا نے کہا، ‘میں نے کانگریس پارٹی کے لیے گزشتہ 27 برسوں سے اپنا خون اور پسینہ بہایا ہے۔ لیکن اب مجھے یقین ہو گیا ہے کہ وہاں کارکنوں کی کوئی عزت نہیں ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر ہو کر میں آج بی جے پی میں شامل ہو رہا ہوں۔ میں بغیر کسی شرط کے بی جے پی میں آیا ہوں۔

اس موقع پر آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کہا کہ اب ہم ریاست میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔