حیدرآباد

اسمبلی سیشن میں جاب کیلنڈر جاری کیا جائے گا: ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت آنے والے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں جاب کیلنڈر جاری کرے گی اور حکومت، ہر سال مارچ سے قبل ہر سرکاری محکمہ میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرے گی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ہفتہ کے روز کہا کہ سرکاری محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے ان کی حکومت، اسمبلی کے بجٹ سیشن میں جاب کیلنڈر جاری کرے گی۔

متعلقہ خبریں
حلقہ کاروان میں نلوں سے آلودہ پانی کی شکایت: کوثر محی الدین
کابینہ کے فیصلوں پر بحث، چیف منسٹر ریونت ریڈی کی وضاحت
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

یہاں پرجا بھون میں راجیو گاندھی سیول ابھئے ہستم(یو پی ایس سی کے سیول سرویسس امتحانات کی تیاری کیلئے امیدواروں کومالی امداد کی فراہمی) کا آغاز کرنے کے بعد منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے حصول کی خواہش کیلئے نوجوانوں نے علیحدہ تلنگانہ تحریک شروع کی تھی۔

 انہوں نے کہا کہ ریاست کی کانگریس حکومت آنے والے اسمبلی کے بجٹ سیشن میں جاب کیلنڈر جاری کرے گی اور حکومت، ہر سال مارچ سے قبل ہر سرکاری محکمہ میں مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرے گی۔

مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے2جون کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا اور تقررات کا عمل9دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ تلنگانہ اسمبلی کا بجٹ سیشن 23جولائی سے شروع ہوگا۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ حکومت بے روزگارنوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے اندرون  تین  ماہ  30 ہزار سرکاری نوکریوں پر تقررات کے احکامات  جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 10 سالوں میں بے روزگار نوجوانوں کو  جدوجہد سے گزرنا پڑا تھا۔

نوجوان مایوس ہو چکے تھے مگر کانگریس کے برسر اقتدار آنے کے بعد  تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن (ٹی جی پی ایس سی) میں یو پی ایس سی کی طرز پر اصلاحات عمل میں لاے گئے۔ ٹی جی پی ایس سی نے پہلے ہی گروپ I کے ابتدائی امتحانات کا انعقاد کیا ہے اور ڈی ایس سی امتحانات منعقد کئے جاری ہیں۔

 حکومت نے بیروزگارافراد کو درپیش مشکلات کے سبب گروپ 2 کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا اور نوجوانوں کے حق میں یہ مثبت فیصلہ کیا اور امتحانات کو مؤثر طریقہ اور منظم منصوبہ بندی کے ساتھ منعقد کرنا  ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا ہم جاب کیلنڈر کا اعلان ریاستی اسمبلی کے آئندہ بجٹ اجلاس میں کرنے جا رہے ہیں۔

آج ایچ آئی سی سی میں منعقدہ گلوبل سمٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کما برادری کی جانب سے اتنا اچھا پروگرام شروع کرنے کی  تعریف کی۔ ریونت ریڈی نے کہا لفظ کما کا مطلب محنت کے معیار سے آشنا ہونا اور ماں جیسی بے پناہ محبت کا اظہار کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کما  برادری زرخیز زمینوں کے آس پاس ہر جگہ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی  ہے اور انکا بنیادی کردار محنت کرنا اور دوسروں کی مدد کرنا ہے۔ چیف منسٹر نے کہا  ہم سب نے ین ٹی آر  کی لائبریری سے معلومات  حاصل کی اور ان معلومات کی وجہ سے ہم آج   اعلیٰ سطح تک پہنچ  پاے ہیں۔

  انہوں نے کہا این ٹی آر نے قیادت کا ایک برانڈ بنایا   اور بہت سے لوگوں کو سیاسی طور پر ترقی کرنے کے مواقع فراہم کیے۔ ملک میں این ٹی آر کے ذریعہ متعارف کرائی گئی اتحادی سیاست کی وجہ سے آج بہت سے قائدین کو سیاسی مواقع ملے ہیں۔

انہوں نے کہا میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ، حیدرآباد کو ایک عالمی اور کاسموپولیٹن شہر کے طور پر فروغ دینے میں شراکت دار کے طور پر شامل ہوں۔ میری حکومت آپ کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے شہر کو ترقی اور یہاں کی عظیم تہذیب کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

چیف منسٹر نے کہا ہم ہر ذات اور مذہب کا احترام کرتے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں کسی کے ساتھ کوئی امتیاز روا رکھا نہیں جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا میری حکومت امتیازی پالیسیوں پر عمل نہیں کرے گی۔ ریونت ریڈی نے کہا احتجاج کرنا جمہوری حق ہے۔

 شہریوں کے حقوق کو دبانے کے نتائج ہم پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔قومی سیاست میں تلگو قائدین کے رول کی عدم موجودگی نظر آرہی ہے۔ قومی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے والے تلگو قائدین کی ذات اور مذہب سے بالاتر ہوکر حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔

 انہوں نے کہا حکومت کما سنگم کو الاٹ کی گئی 5 ایکڑ اراضی کی ملکیت کے تنازعہ کو حل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  کما برادری سے میری اپیل ہے کہ وہ دوسروں کی مدد کرنے کی عادت ترک نہ کریں۔

a3w
a3w