مہاراشٹرا

اپوزیشن کو متحد کرنے مشترکہ اقل ترین پروگرام بنے گا: شردپوار

شردپوار نے کہا کہ 10-11 ماہ میں کئی مقامات پر الیکشن ہونے والا ہے۔ نتیش کمار‘ اروند کجریوال‘ چندرشیکھرراؤ اور ممتا بنرجی جیسے قائدین اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

بارہ متی(مہاراشٹرا): نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی) کے صدر شردپوار نے ہفتہ کے دن کہا کہ 2024کے لوک سبھا الیکشن سے قبل اپوزیشن کا مشترکہ اقل ترین پروگرام تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے آبائی ٹاؤن بارہ متی(ضلع پونے) میں کہا کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں رول ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں
انسانی حقوق کونسل کے لیے 18نئے رکن ممالک کا انتخاب
مغربی مہاراشٹرا، مراٹھواڑہ اور کونکن کی 11 سیٹوں پر انتخابی مہم آج شام ختم
شرد پوار میرے رہنما اور استاد ہیں: اجیت
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار

انہوں نے پارٹی صدارت چھوڑنے کا فیصلہ واپس لینے کے ایک دن بعد یہ بات کہی۔ شردپوار نے کہا کہ 10-11 ماہ میں کئی مقامات پر الیکشن ہونے والا ہے۔ نتیش کمار‘ اروند کجریوال‘ چندرشیکھرراؤ اور ممتا بنرجی جیسے قائدین اپوزیشن کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 سینئر این سی پی قائد اور ان کے بھتیجہ اجیت پوار کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں قیاس آرائیوں پر شردپوار نے کہا کہ اجیت پوار کے تعلق سے الجھن کا ماحول بنایا جارہا ہے۔ کہا جارہا تھا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوجائے گا لیکن ایسا کچھ ہوا؟۔ اجیت پوار وہ شخص ہے جو گراؤنڈ پر رہ کر کام کرنا پسند کرتا ہے۔ اس کے تعلق سے قیاس آرائیاں درست نہیں ہیں۔