ایشیاءسوشیل میڈیا

6 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکا ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پہنچ گیا

ایک 6 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکا نیپال میں 5364 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر پہنچنے والا پہلا سب سے کم عمر سنگاپوری بن گیا ہے۔

سنگاپور: ایک 6 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکا نیپال میں 5364 میٹر کی بلندی پر ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ پر پہنچنے والا پہلا سب سے کم عمر سنگاپوری بن گیا ہے۔

اوم مدن گرگ نے اکتوبر میں اپنے ماں باپ کے ساتھ 10 دن ٹریکنگ کی۔ وہ 2860 میٹر کی بلندی پر واقع موضع لوکلا سے 5364 میٹر بلند بیس کیمپ پہنچا۔ اس طرح اس نے 2500میٹر کی چڑھائی کی۔

سنگاپور بک آف ریکارڈس کے بموجب Canossaville پری اسکول میں کنڈر گارٹن2 میں پڑھنے والے اوم مدن گرگ نے خراب موسم‘ پروازوں کی منسوخی‘ گرم دن اور سرد راتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

لڑکے کے ماں باپ نے اپنے ساتھ 2 کوالیفائیڈ گائیڈاور 2 پورٹر رکھے تھے۔

پری اسکول طالب ِ علم کو سنگاپور بک آف ریکارڈس نے سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ اس کا پورا سفر اس کی فیملی کے یوٹیوب چیانل پر 7 حصوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

a3w
a3w