جرائم و حادثات

زنخے کے ہاتھوں ساتھی زنخے کا قتل

معمولی باتوں پر دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا اور پیر کو دوپہر 1.30 بجے بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا جس پر ایک زنخے نے اپنے ساتھی پر فرش کے ٹائل سے متعدد وار کرکے قتل کردیا۔

تھانے: ایک 30سالہ زنخے کو اس کے ساتھی زنخے نے موت کے گھاٹ اتاردیا۔ بھیونڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے کہا کہ دونوں زنخوں کے درمیان تعلقات تھے اور وہ غیبی نگر محلے میں ساتھ رہتے تھے۔ معمولی باتوں پر دونوں میں اکثر جھگڑا ہوتا اور پیر کو دوپہر 1.30 بجے بھی ان کے درمیان جھگڑا ہوا  جس پر ایک زنخے نے اپنے ساتھی پر فرش کے ٹائل سے متعدد وار کرکے قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں
ذہنی طور پر معذور بیٹی کا قتل کرنے پر ایک شخص گرفتار
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
جائیداد کے لئے نوجوان کے ہاتھوں باپ اور ماموں کا قتل
انڈونیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ہلاکتوں کی تعداد 41 ہو گئی
آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کا قتل، خاتون گرفتار

 علاقہ کے ایک زنخے نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں کے جھگڑے کے دوران پڑوسیوں نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی مگر ملزم نے انہیں یہ کہہ کر دھکیل دیا کہ یہ ان کا شخصی معاملہ ہے۔ پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

a3w
a3w