مشرق وسطیٰ

ایران کے خلاف فضائی حدود کا استعمال، شاہ اردن کا دو ٹوک اعلان

اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی کوشش کا اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا

عمان :  اردن کے فرماں روا شاہ عبداللہ دوم نے ایران کے معاملے پر سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ ہم اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنگ کا میدان بنیں گے۔

متعلقہ خبریں
ایکشن میں تبدیلی سے گیندبازی میں بہتری : کلدیپ یادو
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
ایران میں زہریلی شراب پینے سے مہلوکین کی تعداد 26ہوگئی
اسرائیل کو سخت ترین سزا دینے كیلئے حالات سازگار ہیں:علی خامنہ ای

شاہ عبداللہ دوم نے عمان کے قصرِ الحسینیہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خطے کو مزید کشیدگی سے بچانے کا واحد راستہ مذاکرات اور سیاسی حل ہی ہے اور دو ٹوک الفاظ میں اپنی بات کا اعادہ کیا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہرگز اجازت نہیں دے گا، نہ ہی جنگ کا میدان بنے گا، مملکت کی سیکیورٹی اور اس کے شہریوں کا تحفظ ہر چیز پر مقدم ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے 2 فروری کو اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران بھی یہی پیغام دیا تھا، کہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی کے لیے اردن کی زمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی۔

ایمن الصفدی نے واضح کیا تھا کہ اردن اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور شہریوں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والی کسی بھی کوشش کا اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں بڑی بحری اور فضائی افواج تعینات کر دی ہیں اور کہا ہے کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام پر نیا معاہدہ نہ ہوا تو وہ فوجی کارروائی کریں گے، دوسری جانب تہران نے پیر کے روز خبردار کیا کہ کسی بھی امریکی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔