جرائم و حادثات

حیدرآباد:بس کا بریک فیل، بعض افرادزخمی

شہرحیدرآبادکے حیات نگر علاقہ میں بس کے بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ بس 8گاڑیوں سے ٹکراگئی اور بعض افرادزخمی ہوگئے۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادکے حیات نگر علاقہ میں بس کے بریک فیل ہونے کے نتیجہ میں یہ بس 8گاڑیوں سے ٹکراگئی اور بعض افرادزخمی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

یہ حادثہ حیات نگر کے بھاگیہ لتاآئس ڈپو ڈیجنٹل سنٹرکے قریب پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق آج صبح دلسکھ نگر ڈپو سے تعلق رکھنے والی آر ٹی سی بس نے بریک فیل ہونے کی وجہ سے 2 آٹو، 6 بائک اور 2 کاروں کو ٹکر مار دی۔

اس حادثہ میں آٹو میں سوار ایک خاتون کے بشمول دیگر افرادزخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

مقامی افرادنے بتایا کہ ڈرائیور نے بس کے بریک فیل ہونے کے بارے میں شورمچایا۔

a3w
a3w