حیدرآباد

جوبلی ہلز کے بی آر ایس ایم ایل اے آئی سی یو میں داخل

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر بی آر ایس قائدین، کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نہ صرف اسپتال بلکہ ان کی رہائش گاہ کے باہر بھی جمع ہو گئی۔ ہر چہرہ رنج و غم میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔

حیدرآباد: جوبلی ہلز حلقہ اسمبلی سے تعلق رکھنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ماگنتی کی اچانک کی طبیعت اچانک بگڑنے کے بعد انہیں فوری طور پر گچی باؤلی کے اے آئی جی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرس ان کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

ماگنتی گوپی ناتھ کا شمار بی آر ایس کے سرگرم اور ہر دلعزیز قائدین میں سے ایک ہے۔ وہ ماضی میں تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) سے وابستہ رہے، بعد ازاں بی آر ایس میں شامل ہو گئے۔ سیاسی میدان کے ساتھ ساتھ وہ فلمی دنیا، خاص طور پر ٹالی وُڈ کے حلقوں میں بھی اچھی ساکھ اور تعلقات رکھتے ہیں۔

ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر بی آر ایس قائدین، کارکنان اور حامیوں کی بڑی تعداد نہ صرف اسپتال بلکہ ان کی رہائش گاہ کے باہر بھی جمع ہو گئی۔ ہر چہرہ رنج و غم میں ڈوبا ہوا نظر آیا۔