تعلیم و روزگار

اسٹاف نرس کی 5204 جائیدادوں پر تقررات

میڈیکل ہیلت سرویسس ریکروٹمنٹ نے محکمہ صحت وطبابت میں مختلف سطحوں پر اسٹاف نرس کی 5204 جائیدادوں پر تقررات کا جمعہ کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: میڈیکل ہیلت سرویسس ریکروٹمنٹ نے محکمہ صحت وطبابت میں مختلف سطحوں پر اسٹاف نرس کی 5204 جائیدادوں پر تقررات کا جمعہ کے روز اعلامیہ جاری کیا ہے۔

5204 میں سے3823 جائیدادوں پر ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن / ڈائرکٹر پبلک ہیلت وبہبود خاندان کے ذریعہ تقررات کئے جائیں گے۔

اس طرح تلنگانہ ویدیا ودھانہ پریشد میں 757، ایم این جے کینسر ہاسپٹل ریڈہلز میں 81، محکمہ معذورین و سینئر سٹیزن میں 8اور ٹمریز اسکولوں میں اسٹاف نرس کی 127 جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے۔