علاقائی

سمندری طوفان ’’می چانگ‘‘ کل ساحل آندھراپردیش سے ٹکرائے گا

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا یہ کم دباؤ شدید طوفان ’’می چانگ‘‘ میں تبدیل ہو گیا ہے جو 5 دسمبر کی صبح نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل کو عبور کرے گا۔

حیدرآباد: خلیج بنگال میں بنا سمندری طوفان می چانگ 5 دسمبر کو اے پی سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا یہ کم دباؤ شدید طوفان ’’می چانگ‘‘ میں تبدیل ہو گیا ہے جو 5 دسمبر کی صبح نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان ساحل کو عبور کرے گا۔

اس دوران 80تا 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ طوفان کے اثر سے اوڈیشہ اور اے پی میں شدید سے شدید ترین بارش ہوگی۔

ماہی گیروں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔ یہ طوفان شمال مغرب کی طرف پیش قدمی کررہا ہے جو بتدریج شمالی تاملناڈو اور جنوبی ساحل میں شدید طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔

محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ 5 دسمبر کی صبح اونگول اور مچھلی پٹنم کے درمیان یہ طوفان ساحل کو عبور کرے گا۔ شدید طوفان کے ساحل سے ٹکراتے ہی جنوبی ساحلی اور شمالی ساحلی علاقوں میں شدید ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ہواؤں کی شدت سے سمندر میں لہریں ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی۔

a3w
a3w