حیدرآباد

جوبلی ہلز حلقہ ضمنی انتخاب،اگزٹ پول جاری کرنے پرپابندی

اعلامیہ کے مطابق، 6 نومبر کی صبح 7 بجے سے 11 نومبر کی شام 6.30 بجے تک کسی بھی شخص کو اگزٹ پول کرنے، شائع کرنے یا کسی بھی میڈیا کے ذریعہ عام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

حیدرآباد: الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب کے سلسلہ میں اگزٹ پولس اوراس کی اشاعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس کی اطلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے بدھ کو پریس ریلیز میں دی۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
ہٹ اینڈ رن کیس، 5 گرفتار
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
آئی یو ایم ایل سٹوڈنٹس کانفرنس "ہم سفر” نے حیدرآباد یونیورسٹی کے طلباء میں اتحاد اور سماجی ذمہ داری کا مطالبہ کیا

اعلامیہ کے مطابق، 6 نومبر کی صبح 7 بجے سے 11 نومبر کی شام 6.30 بجے تک کسی بھی شخص کو اگزٹ پول کرنے، شائع کرنے یا کسی بھی میڈیا کے ذریعہ عام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ پابندی ٹیلی ویژن، ریڈیو، اخبارات، سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اور تمام ڈیجیٹل یا آن لائن چینلس پر لاگو ہوگی۔ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں 1951 کے رپریزنٹیشن آف دی پیپلس ایکٹ کے سیکشن 126A کے تحت سزا دی جا سکتی ہے، جس میں دو سال تک قید، جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔

کرنن نے میڈیا ہاؤسس، سیاسی جماعتوں، ڈیجیٹل انفلوئنسرس اور دیگر تمام متعلقہ فریقین سے کہا کہ وہ ان قانونی احکام کی سختی سے پابندی کریں تاکہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات ممکن ہوں۔