شمالی بھارت

کیجریوال کو ضمانت دینے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند:اشوک گہلوٹ

گہلوٹ نے کہا کہ سنجے راوت، سنجے سنگھ سمیت تمام سیاسی لوگوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، جنہیں پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا اور جیل میں ان کا کافی وقت ضائع ہوا تھا۔

جے پور: راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو ضمانت دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس پانچوں ریاستوں میں حکومت قائم کرے گی: اشوک گہلوت
پنجاب میں تنہا الیکشن لڑنا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا مشترکہ فیصلہ: کجریوال
دہلی کی نئی چیف منسٹر آتشی 21 ستمبر کو حلف لیں گی
تلنگانہ ہائی کورٹ میں تحقیقاتی کمیشن کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد
خواجہ معین الدین چشتی کی ماہانہ چھٹھی روایتی انداز میں منائی گئی

مسٹر کیجریوال کی عبوری ضمانت پر مسٹر گہلوت نے سوشل میڈیا کے ذریعہ کہا کہ سپریم کورٹ کا مسٹر کیجریوال کو ضمانت دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنجے راوت، سنجے سنگھ سمیت تمام سیاسی لوگوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا، جنہیں پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گرفتار کیا تھا اور جیل میں ان کا کافی وقت ضائع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سپریم کورٹ کا فیصلہ انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو بھی سپریم کورٹ جانا چاہئے اور اپنا موقف پیش کرنا چاہئے۔